English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نیشنل ٹی ٹوئنٹی،نوجوان حیدرعلی اور ذیشان نے نیا ریکارڈ بنا ڈالا

ملتان: نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے افتتاحی میچ ہی ریکارڈ بن گیا، نوجوان بلے بازوں نے تاریخی پارٹنرشپ قائم کر کے تمام ریکارڈز توڑ دیے۔

ملتان میں آج سے شروع ہونے والےنیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ  کے پہلے ہی میچ میں نوجوان  بلے باز  حیدر علی اور ذیشان اشرف نےخیبرپختونخوا  کے خلاف تاریخی پارٹنرشپ قائم کر کے تمام ریکارڈز توڑ دیے،حیدر علی اور ذیشان ملک نے دوسری وکٹ کیلئے 181 رنز کی ریکارڈ شراکت داری کی۔

اس سے قبل سنہ 2014 میں یونس خان اور یاسر حمید کے درمیان 169 رنز کی پارٹنرشپ کا ریکارڈ قائم ہوا تھا۔

ناردرن نے خیبرپختونخوا کوجیت کیلئے دو سو تینتالیس رنز کا ہدف دیا ہے،حیدر علی نے 51 گیندوں پر 91رنزبنائےجبکہ ذیشان اشرف نے 47گیندوں پر 77 رنز کی اننگز کھیلی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے