English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی ائیرپورٹ پر ایک ہی روز میں 5 پروازوں سے پرندے ٹکرا گئے

کراچی ائیرپورٹ پر ایک ہی روز میں پانچ پروازوں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کی نااہلی کے باعث جہازوں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات میں اضافہ ہو گیا ہے۔

سول ایوی ایشن کے مطابق گزشتہ روز ایک ہی دن میں کراچی ائیرپورٹ پر 5 پروازوں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ پرندے پی آئی اے کی چار اور ائیر بلیو کی ایک پرواز سے ٹکرائے۔

پی آئی اے کی اسلام آباد سے کراچی کی پرواز پی کے 309 سے پرندے ٹکرانے سے ونگ کو شدید نقصان پہنچا۔ پرندے ٹکرانے سے جہازوں کے پروں، ونڈ اسکرین اور انجن کو بھی نقصان ہوا ہے۔

رواں سال اگست سے ستمبر کے دوران 39 پروازوں سے پرندے ٹکرائے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے