English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ

کراچی: کراچی میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہونے لگا جس پر محکمہ صحت سندھ نے شہر میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق محکمہ صحت سندھ نے کراچی میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کے نفاذ کے لیے کراچی کے ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس، تمام ڈپٹی کمشنرز، تمام سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس کو خط لکھ دیا۔

تفصیلات کے مطابق خط میں لکھا ہے کہ کورونا کے کیسز میں اضافہ ہورہا ہے جس کے پیش نظر کورونا کی ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائے جس کے لیے خاص طور پر مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاون (ایم ایس ایل ڈی) نافذ کیا جائے۔

ہدایت دی گئی ہے کہ اسمارٹ لاک ڈاون کے لیے ضلعی ہیلتھ افسر سے رابطہ کیا جائے اور اضافی پولیس کی نفری علاقوں میں تعینات کی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے