English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حکومت کا ملک بھر میں کل سے پرائمری اسکول کھولنے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے ملک بھر میں کل سے پرائمری اسکول کھولنے کا اعلان کردیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتےہوئے شفقت محمود نے کہا کہ متفقہ فیصلہ کیا ہے کہ پرائمری اسکولوں میں کل سے کلاسزکا آغاز ہوگا۔ شفقت محمود کا کہنا تھا کہ بچوں کے مستقبل کومدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کیا ہے۔

خیال رہے کہ این سی او سی نے نویں دسویں اور بڑی جماعتوں کو 15 ستمبر سے جب کہ چھٹی سے آٹھویں جماعت تک کے اسکولوں کو 22 ستمبر سے کھولنے کا فیصلہ کیا تھا۔

تاہم حکومت سندھ نے کورونا کیسز بڑھنے کے پیش نظر دوسرے مرحلے کے تحت 22 ستمبر سے چھٹی تا آٹھویں جماعت تک اسکولوں کو کھولنے کا فیصلہ مؤخر کر دیا تھا اور صوبے بھر میں چھٹی سے آٹھویں تک کی جماعتوں میں تعلیمی سرگرمیاں 28 ستمبر سے بحال کی گئیں۔

حکومت سندھ کے اعلان کے بعد وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں کو بند کرنے سے متعلق جلد بازی کا کوئی بھی فیصلہ تعلیم کو تباہ کرے گا، این سی او سی کے اجلاس میں تعلیمی اداروں سے متعلق حتمی فیصلہ کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے