English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

گیس شارٹ فال کم کرنے کیلئے آرایل این جی کی فراہمی شروع کردی، سوئی سدرن

کراچی: سوئی سدرن گیس کمپنی نے وفاقی حکومت کی ہدایت پر گیس شارٹ فال کم کرنے کے لیے آرایل این جی کی فراہمی شروع کردی ہے اور ترجمان کا کہنا ہے کہ بحرانی حالات کے باوجود کے الیکٹرک کو گیس بحال رکھی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان ایس ایس جی سی نے بتایا کہ کے الیکڑک کو 190 ایم ایم سی ایف ڈی گیس فراہم کی جارہی ہے۔ گیس شارٹ فال 150 سے کم ہوکر 100 ایم ایم سی ایف ڈی پر آگیا ہے۔

ایس ایس جی سی کے مطابق سنجھورو، سجاول اور زرگون سالانہ مرمت کیلے 15 روز کیلے بند تھی۔ گیس فیلڈ سے گیس کی ترسیل مکمل طور پربند ہوگئی تھی۔ فنی خرابی کی سبب بند ہونے والی 3 گیس فیلڈز بحال ہوچکی ہیں۔ ان فیلڈز سے اب گیس کی فراہمی بحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ ایل این جی گیس سسٹم میں شامل ہونے سے لاین پیک کی صورتحال بہترہوئی ہے۔ 100 ایم ایم سی ایف ڈی آر ایل این جی سوئی گیس سسٹم میں شامل کردی گئی ہے۔ وفاقی حکومت کی ہدایت پرگیس شارٹ فال کم کرنے کیلئے آرایل این جی فراہم کی جارہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے