English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سلیکٹڈ نے ملک کو تباہ و برباد کردیا، نواز شریف

مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کا کہنا ہے کہ سلیکٹڈ نے ملک کو تباہ و برباد کردیا، ایک کروڑ نوکریاں دینے کاوعدہ کہاں گیا؟ ڈیڑھ کروڑ لوگ آج بے روزگار ہوگئے، آج یہ حالات ہیں کہ لوگ روٹی کھاتے ہیں تو سالن کے پیسے نہیں ہوتے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) سے ویڈیو لنک خطاب میں نواز شریف نے کہا کہ عمران خان کٹھ پتلی ہیں اور ملک میں مہنگائی کے ذمہ دار ہیں، بلوچستان کی حکومت کو گراکر الیکشن سبوتاژ کرنے کیلئے نئے مہرے لائے گئے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہم اندھے بہرے گونگے نہیں باضمیر لوگ ہیں، شہباز شریف ناکردہ گناہوں کی وجہ سے جیل میں ہیں، انہیں اپنے دفاع میں کچھ کہنے کا موقع نہیں دیا گیا۔ مسلم لیگ ن کے قائد و سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کا کہنا ہے کہ نواز شریف اس مٹی کا نہیں بنا ہوا جو دہرے معیار پر خاموش رہے۔

نواز شریف نے کہا کہ شہباز شریف کو سننا بھی گوارا نہیں کیا گیا، پکڑ کر سیدھے جیل میں لے گئے، شہباز شریف کو اپنے دفاع میں کچھ کہنے کا بھی موقع نہیں دیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے