English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی : پبلک ٹرانسپورٹ میں کورونا ایس او پیز کیخلاف ورزی جاری

کراچی: کراچی میں کورونا کیسز کی تعداد میں اضافے کے باوجود شہریوں، مسافروں اور بس ڈرائیورز کی جانب سے ایس او پیز کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے صوبائی حکومت نے ایس او پیز نافذ کر دیے ہیں لیکن شہری ان پر عمل در آمد کرنے کو تیار نہیں ہیں۔ بس ڈرائیورز، کنڈکٹرز اور مسافر سبھی کورونا ایس او پیز کو نظرانداز کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اصول و قواعد پر عمل در آمد کی شرط پر کھلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ میں کنڈیکٹر اور ڈرائیور ماسک لگانے کو تیار نہیں ہیں ۔

نجی ٹی کے مطابق بس کنڈکٹر محمد ہاشم منہ پر ماسک لگا کر آواز کیسے لگاؤں گا۔ ڈرائیور بخت خان کا کہنا تھا کہ ماسک تو لگانا چاہیے، اب انشاء اللہ کل سے لگاؤں گا۔

ایک شہری کا کہنا تھا کہ ماسک لگانا بھول گیا تھا، اب خرید لوں گا۔ میرے حساب سے تو کرونا وائرس ہے ہی نہیں۔

خیال رہے کہ سندھ بھر میں اب تک کرونا وائرس کے باعث اڑھائی ہزار سے زائد افراد انتقال کر چکے ہیں۔ موسم تبدیل ہونے کے ساتھ ہی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو تا جا رہا ہے۔ دوسری جانب شہر قائد کے ضلع ملیر میں 44 گھروں کے اطراف مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کے نفاذ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی کی کے مطابق ملیر کے مختلف علاقوں سے عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے 330 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر ملیر کے مطابق اسمارٹ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں شہری اپنے گھروں سے باہر نہ نکلیں البتہ گھر کے کسی بھی ایک شخص کو ضروری خریداری کے لیے باہر جانے کی اجازت ہو گی۔

مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کے نفاذ کے لیے جاری کردہ نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں کریانہ اور میڈیکل اسٹورز کے علاوہ دیگر تمام کاروبار بند رہے گا۔ نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں پبلک ٹرانسپورٹ کی اجازت نہیں ہو گی اور سماجی تقاریب کے انعقاد پر بھی پابندی ہو گی۔ متاثرہ علاقوں میں صنعتی یونٹس بند رہیں گے۔

مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کے نفاذ کا فیصلہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کی سفارش پر کیا گیا ہے۔ لاک ڈاؤن کا دورانیہ 16 اکتوبر 2020 تک ہو گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے