English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسکولوں کو بند کرنے کا فیصلہ نہیں کیا گیا، سعید غنی

سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی کا کہنا ہے کہ اسکولوں کو بند کرنے کے حوالے سے خبریں بے بنیاد ہیں، ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما اور وزیر تعلیم سندھ کا کہنا تھا کہ شہریوں کو ایس او پیز پر ہر صورت عمل کرنا ہوگا، ابھی مائیکرو لاک ڈاؤن لگایا ہے۔ شہری اس نہج پر نہ پہنچائیں کہ مکمل لاک ڈاؤن کرنا پڑے۔

تفصیلات کے مطابق قبل ازیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سندھ کے صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ ہر شخص کو اپنی بات کہنے کا حق ہے۔ ایم کیو ایم سے لاکھ اختلاف مگر ان سے بولنے کا حق نہیں چھینا جا سکتا ہے۔

یاد رہے کہ کراچی میں کورونا سے متعلق ایس او پیز کی خلاف ورزی پر شہر میں کئی ریسٹورنٹس، اسکول اور شادی ہالز کو سیل کیا جاچکا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے