English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پی سی بی نے آئی سی سی پینلز کیلئے میچ آفیشلز نامزد کر دیے

القمر

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ نے سیزن 21-2020 کیلیے آئی سی سی پینلز کے لیے اپنے میچ آفیشلز نامزد کردئیے ہیں۔پی سی بی نے سابق ٹیسٹ کرکٹر علی نقوی اور پروفیسر جاوید ملک کو آئی سی سی پینل برائے انٹرنیشنل میچ ریفریز جبکہ احسن رضا، آصف یعقوب، راشد ریاض وقار اور شوزب رضا کو بطور آئی سی سی انٹرنیشنل پینل برائے امپائرز کے لیے نامزد کردیا ہے۔علی نقوی کو پروفیسر محمد انیس کی جگہ انٹرنیشنل پینل میں شامل کیا گیا ہے۔ محمد انیس نے نومبر 2017 میں اسکاٹ لینڈ اور پپوا نیو گنی کے درمیان دبئی میں کھیلے گئے دو ایک روزہ میچوں میں میچ ریفری کے فرائض انجام دئیے تھے۔43 سالہ علی نقوی نے پانچ ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 242 رنز اسکور کیے تھے۔ جنوبی افریقہ کے خلاف ڈیبیو کرنے والے علی نقوی نے 115 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔ وہ 2015 میں ریٹائر ہوئے تو 115 فرسٹ کلاس میچوں پر مشتمل ان کے کیرئیر میں 5881 رنز شامل تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے