ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نوٹنگھم شائر نے دوسری مرتبہ وائٹالٹی بلاسٹ ٹورنامنٹ جیت لیا

برمنگھم (جسارت نیوز) کپتان ڈینیئل کرسچن کی شاندار آل رائونڈ کارکردگی کی بدولت نوٹنگھم شائر نے وائٹیلٹی بلاسٹ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا۔ نوٹنگھم شائر کی ٹیم نے فائنل میچ میں سرے کی ٹیم کو 6 وکٹوں سے شکست دیکر دوسری مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کیا۔ ڈینیئل کرسچن نے چار وکٹیں حاصل کرنے کے ساتھ ناقابل شکست 21 رنز بناکر اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ بارش کے باعث میچ 16،16 اوورز تک محدود کر دیا گیا۔ نوٹنگھم شائر نے 128 رنز کا ہدف 13.2 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں