لاہور (نمائندہ خوصی) قومی کپ ٹی ٹوئنٹی سیکنڈ الیون کے 5ویںروز سندھ اور سینٹرل پنجاب نے اپنے اپنے میچز جیت لئے۔پیرکے روزقذافی ا سٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے پہلے میچ میں سندھ کی ٹیم نے شاہنواز کی عمدہ بولنگ کی بدولت ناردرن کی ٹیم کو 6 رنز سے ہرا دیا۔ مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں ناردرن کی ٹیم مقررہ20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 143 رنز بناسکی۔ شاہنواز نے 19 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ تیمور سلطان 54 رنز بناکر نمایاں رہے۔ اس سے قبل ناردرن کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ، سندھ کی ٹیم نے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 149 رنزبنائے۔سیف اللہ بنگش اور رمیز عزیز 32،32 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ناردرن کے اطہر محمود نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ دوسرے میچ میں سنٹرل پنجاب نے خیبرپختونخوا کوسنسنی خیز مقابلے کے بعد 8 رنز سے شکست دے دی۔
ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں |
القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں |
وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں |
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
- گوا نائٹ کلب آتشزدگی معاملہ: لوتھرا برادران کو خود سپردگی کی ہدایت، سپریم کورٹ نے برقرار رکھا ہائی کورٹ کا فیصلہ
- راہل گاندھی کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کرنے والی آر ایس ایس-بی جے پی کو دلت سماج جواب دے گا: راجندر پال گوتم
- ’مودی جی نے ایک ایسا منصوبہ لانچ کیا ہے جس میں عوام کے حصہ میں زہر اور اڈانی کے حصہ میں امرت آئے گا‘
- سعودی عرب سے نئی دہلی آ رہی ایئر انڈیا کی فلائٹ میں ٹشو پیپر پر لکھا ملا ’بم‘، احمد آباد میں ہوئی ایمرجنسی لینڈنگ
- سون ندی آبی تقسیم پر بہار اور جھارکھنڈ کے درمیان معاہدہ طے پایا، سورین-سمراٹ نے ایم او یو پر کیا دستخط