ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی : شدید بارشوں کے سبب پراپرٹی ٹیکس میں رعایت کا اعلان

کراچی میں کورونا وائرس اور شدید بارشوں کے سبب پراپرٹی ٹیکس میں رعایت کا اعلان کیا گيا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) ایکسائز سندھ شعیب صدیقی کے مطابق شہر قائد میں پراپرٹی ٹیکس پر5 فیصد ریبیٹ کی مدت میں ڈیڑھ ماہ کی توسیع کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی ایکسائزکا کہنا ہے کہ کراچی میں پراپرٹی ٹیکس میں رعایت 30 ستمبر سے بڑھاکر 15 نومبرکردی گئی ہے۔

خیال رہے کہ کوروناکے باعث کاروبار متاثر ہونے کے بعد کراچی میں ہونے والی بارشوں نے شہریوں کے نقصان کو دگنا کردیا تھا جس کے باعث حکومت نے پراپرٹی ٹیکس میں رعایت دینے کا اعلان کیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں