کراچی : ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے کیخلاف انتظامیہ کاآپریشن171 ریسٹورنت سمیت 9 شادی ہالز سیل کردیے گئے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے کورونا وائرس سے متعلق ایس او پیز پر عمل درآمد نہ ہونے پر 9 شادی ہالز کو سیل کردیا گیا جبکہ اب تک 171 ہوٹلز کو بھی بند کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق انتظامیہ نے شہر کے 6 اضلاع کے 225 شادی ہالز میں سے 33 ہالز سمیت171 ریسٹورانٹس کا معائنہ کیا گیااور ایس او پیز نہ ہونے پر بند کردیا گیا ہے۔
خیال رہے سندھ میں موزی مرض سے 2,520 پنجاب 2,240 خیبرپختونخوا 1,260، اسلام آباد 183، گلگت بلتستان 88، بلوچستان 146 اورآزاد کشمیر میں 74 اموات ہوئیں جبکہ 2 لاکھ 98 ہزار 968 افراد مہلک وبا سے مکمل طور پرصحتياب ہوچکے ہیں۔

