English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی : جناح اسپتال میں ایئر ایمبولینس کیلئے ہیلی پیڈ فعال

جناح اسپتال کراچی میں ایئر ایمبولینس کے لیے ہیلی پیڈ فعال کر دیا گیا، سربراہ جناح اسپتال ڈاکٹر سیمی جمالی کا کہنا ہے کہ ملک کے دور دراز علاقوں سے شدید زخمی اور بیمار مریضوں کی آمدورفت کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق سربراہ جناح اسپتال ڈاکٹر سیمی جمالی کے مطابق جناح اسپتال کراچی میں ایئر ایمبولینس کے لیے ہیلی پیڈ فعال کردیا ہے، دو دہائیوں کے بعد سندھ حکومت کا ایک ہیلی کاپٹر جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر میں تعمیر شدہ ہیلی پیڈ پر اترا ہے۔

ملک کے دور دراز علاقوں سے شدید زخمی اور بیمار مریضوں کی آمدورفت کی راہ ہموار ہوگئی ہے، سرکاری اور نجی ہوائی ایمبولینس کے ذریعے مریض لائے جاسکتے ہیں۔ سربراہ جناح اسپتال کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی لینڈنگ کے لئے جے پی ایم سی کو سرٹیفکیٹ دے چکے ہیں، ہیلی کاپٹر ایمبولینسں 1990ء کی دہائی میں مریضوں کو جے پی ایم سی میں لاتی تھی۔

ہیلی پیڈ کی حالت خراب ہونے پر طویل عرصے تک ہیلی کاپٹر کی پروازیں بند تھیں ، تاہم اب ملک کے کسی بھی علاقے سے چند گھنٹوں میں مریض جے پی ایم سی لایا جاسکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے