English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزیراعظم نے ڈاکٹر وقار مسعود کو معاون خصوصی تعینات کردیا

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ڈاکٹروقارمسعود کومعاون خصوصی تعینات کردیا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر وقار مسعود کو وزیراعظم کا معاون خصوصی برائے ریونیو تعینات کیا گیا ہے۔ وزیراعظم ہاؤس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر وقار مسعود کا عہدہ وفاقی وزیر مملکت کے برابر ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر وقار مسعود کی تعیناتی کے بعد وفاقی کابینہ کے اراکین کی تعداد 46 ہو گئی ہے جس میں غیر منتخب اراکین 16 ہیں۔ وفاقی کابینہ میں 27 وفاقی وزرا شامل ہیں جب کہ وزرائے مملکت کی تعداد تین ہے۔

سابق وفاقی سیکریٹری خزانہ ڈاکٹر وقار مسعود نے دسمبر 2019 میں کہا تھا کہ مزدوروں کے لیے سب سے بڑا چیلنج سرمایہ داری ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ آج بزنس مین اور سرمایہ دار مکمل طور پر ملکی سیاست پر حاوی ہیں۔

وی ٹرسٹ کے تحت این ایل ایف کی گولڈن جوبلی کے حوالے سے منعقدہ دو روزہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر وقار مسعود نے کہا تھا کہ اب سرمایہ دار خود سیاست دان بن گئے ہیں۔ انہوں ںے کہا تھا کہ مزدوروں کو اپنے آپ کو نئے سرے سے منظم کرنا ہوگا اور اب پرانے طریقے کے بجائے نئی سوچ کو جنم دینا پڑے گا۔

قومی اسمبلی، ٹیکس ریونیو میں اضافے کیلئے اصلاحات ضروری ہیں، حماد اظہر

ڈاکٹر وقار مسعود کا کہنا تھا کہ آئندہ تین سال میں روایتی کام ختم ہوجائیں گے۔ انہوں نے زور دے کر کہا تھا کہ اب مزدور کی نئی تعریف کرنے اور نئے لیبر قوانین بنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ ٹیکنالوجی وقت کی ضرورت ہے اور اس کے بغیر زندگی کا تصور محال ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے