English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزیراعظم آفس اور ایوان صدر کو 33 بلٹ پروف گاڑیاں استعمال کرنےکی اجازت

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم آفس اور ایوان صدر کو 33 بلٹ پروف گاڑیاں استعمال کرنےکی اجازت دینےکافیصلہ کیا گیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی کہ پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کی تشکیل نو کی جائے، پی آئی اے بہتری کی جانب گامزن ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کو بریفنگ دی گئی کہ 2019 میں پی آئی اے نے 7 اعشاریہ 8 ارب روپے منافع کمایا، گزشتہ سال کے مقابلے پی آئی اے کے آپریشنل نقصان میں 75 فیصد بہتری آئی ہے۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے پی آئی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی تعریف بھی کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے