English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نئے سی این جی لائسنس جاری کرنےکی منظوری

اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے آئل اینڈگیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)کو نئے سی این جی لائسنس جاری کرنے کی منظوری دے دی۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کے مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔

اعلامیے کے مطابق ای سی سی نے اوگرا کو ری گیسیفائڈ لیکویفائڈ نیچرل گیس (یعنی آر ایل این جی) سے چلنے والے سی این جی اسٹیشنوں کے نئے لائسنس جاری کرنے کی مشروط اجازت دی ہے۔

خیال رہے کہ سی این جی اسٹیشنز کے نئے لائسنس پر 2008 سے پابندی عائد تھی۔ اعلامیے کے مطابق لائسنس حاصل کرنے والے اسٹیشنز مقامی گیس حاصل نہیں کریں گے اورنہ ہی آر ایل این جی کو مقامی گیس میں تبدیل کرنے کا کلیم کرسکیں گے۔

اس حوالے سے سی این جی ایسوسی ایشن کے رہنماغیاث پراچہ نےکہا ہےکہ نئے سی این جی اسٹیشنز کی اجازت اچھا فیصلہ ہے، اس سے آئل امپورٹ بل میں کمی اور لاکھوں افراد کو روزگار ملےگا۔

غیاث پراچہ کا کہنا تھا کہ حکومت کے 12 سال بعد نئے اسٹیشنز کے فیصلے سے ماحولیاتی آلودگی پر بھی قابو ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے