ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یوٹیلیٹی اسٹورز پر ضروری اشیاء کی قیمت بڑھانے کی سمری تیار

وزارت صنعت و پیداوار نے یوٹیلیٹی اسٹورز پر بنیادی ضرورت کی اشیاء کی قیمت بڑھانے کی سمری تیار کرلی ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیاء کی قیمتیں بڑھانے کی سمری منظوری کے لیے اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے اجلاس میں پیش کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق سمری میں یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی کی فی کلو قیمت میں 9 روپے اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔ سمری میں تجویز دی گئی ہے کہ چینی کی قیمت 68 روپے سے بڑھا کر 77 روپے فی کلو کی جائے۔

وزارت صنعت و پیداوار کی سمری میں یوٹیلیٹی اسٹوز پر آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 60 مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ سمری میں کہا گیا ہے کہ یوٹیلٹی اسٹوز پر آٹے کے 20 کلو کے تھیلے کی قیمت 800 سے بڑھا کر 860 روپے کردی جائے۔

اس سمری میں گھی کی قیمت میں 10 روپے اضافے کی تجویز دی گئی اور کہا کہ یوٹیلیٹی اسٹوز پر گھی 170 کے بجائے 180 روپے کلو میں فروخت کیا جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں