ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بے گھر شہری کو ہراساں کرنے کا واقعہ، محمد صلاح مدد کیلیے پہنچ گئے

قاہرہ(آئی این پی)مصر کے اسٹار فٹبالر محمد صلاح نے بے گھر شخص کو 100پائونڈز کی رقم دی اور انہیں ہراساں کرنے والوں کی سرزنش بھی کی۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق مصری فٹبالر محمد صلاح نے بے گھر شہری کو ہراساں کرنے والے نوجوانوں کو گاڑی سے اتر کر ڈانٹا اور پھر بے مجبور شخص کی مدد کی۔محمد صلاح نے بے گھر شہری کو 100 پانڈز کی رقم بھی دی۔ اس سارے معاملے کی فوٹیج سامنے آگئی جسے دیکھنے کے بعد صارفین کے دل میں فٹبالر کی عزت میں مزید اضافہ ہوگیا۔رپورٹ کے مطابق اسٹار فٹبالر گزشتہ ماہ میچ کھیلنے کے بعد گھر جارہے تھے کہ این فیلڈ کے قریب واقع ایک پیٹرول اسٹیشن پر کچھ نوجوان ایک شخص سے لڑتے دیکھا ۔ یہ منظر دیکھ کر صلاح نے گاڑی فورا پیٹرول پمپ کی طرف موڑی اور نیچے اتر کر نوجوانوں سے بات چیت کر کے ان کی سرزنش بھی کی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں مصر سے تعلق رکھنے والے بین الاقوامی کھلاڑی کو ڈیوڈکریگ نامی شخص کو 100 پائونڈ دیتے دیکھا جا سکتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں