English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فرانس کے ارنا ڈ ڈامیر نے اٹالیہ سائیکل ریس کا چھٹا مرحلہ جیت لیا

القمر

روم(جسارت نیوز)فرانسیسی سائیکل سوار ارناڈ ڈامیر نے گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس کا چھٹا مرحلہ جیت لیا۔ اٹلی میں گیرو ڈی اٹالیہ کا 103واں ایڈیشن جاری ہے جس میں سائیکلنگ کی دنیا کے نامور سائیکل سوار ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں ہیں۔ گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس کے چھٹے مرحلے میں سائیکل سواروں نے کیسٹرویلاری سے مٹیرا تک کا فیصلہ طے کرنا تھا جوسیدھا 188کلو میٹر پر محیط تھا۔فرنچ سائیکل سوار ارناڈ ڈامیر نے عمدہ سائیکلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 188کلومیٹر کا فاصلہ 4گھنٹے 54منٹ اور 38سیکنڈز میں طے کرکے چھٹا مرحلہ اپنے نام کر لیا۔ آسٹریلیا کے سائیکل سوار مائیکل میتھیوزنے دوسری جبکہ میزبان سائیکل سوار فابیو فیلین نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔گیرو ڈی اٹالیہ ایک گرینڈ ٹور سائیکلنگ سٹیج ریس ہے جو تین ہفتوں میں مکمل ہوگی، ایونٹ کا 103واں ایڈیشن رواں سال 9سے 31مئی تک شیڈول تھا جو کورونا وائرس کی عالمگیر وبا کے باعث اسے ملتوی کر دیا گیا تھا۔سائیکل ریس میں دنیا کے نامور سائیکلسٹس شریک ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے