English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

محکمہ موسمیات نے کراچی میں شدید گرمی کی پیش گوئی کردی

کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں آئندہ 5 روز تک شدید گرمی کی لہر رہ سکتی ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق محکمہ موسمیات نے کراچی میں گرمی کی نئی لہر کی پیشگوئی کی ہے، اور بتایا ہے کہ شہر میں گرمی کی لہر اگلے 5 روز تک جاری رہ سکتی ہے، گرمی میں اضافہ سمندری ہوائیں متاثر ہونے کے سبب ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گرمی کی نئی لہر کے دوران ہفتے کے روز شہر میں درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ اور اتوار کو 39 ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ اکتوبر اور نومبر کے دوران بحیرہ عرب اور خلیج بنگال میں سائیکلون بنتے ہیں، خلیج بنگال میں آج ہوا کا کم دباؤ بن سکتا ہے اور ہوا کا کم دباؤ آنے والے دنوں میں ڈیپریشن میں تبدیل ہونے کا امکان ہے، اور اگر ڈیپریشن وسطی بھارت تک پہنچا تو کراچی میں ہواؤں کا رخ تبدیل ہوسکتا ہے، تاہم پاکستان کی ساحلی پٹی کو براہ راست کوئی خطرہ نہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے