English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزیراعظم عمران خان کا مہنگائی کیخلاف ایکشن کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے پیر سے مہنگائی کے خلاف کارروائی شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ پیر سے شروع ہونے والے آئندہ ہفتے ہماری حکومت اشیائے خور و نوش سستی کرنے کیلئے تمام ریاستی وسائل بروئے کار لائے گی، ہم پہلے ہی مہنگائی کے عوامل کا جائزہ لیتے ہوئے تعین کررہے ہیں کہ آیا رسد میں واقعی کمی ہے، یا پھر مافیا کی جانب سے ذخیرہ اندوزی و اسمگلنگ وغیرہ اس کا سبب ہے، یا دالوں اور پام آئل وغیرہ کی عالمی منڈی میں بڑھتی ہوئی قیمتیں اس کی وجہ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان نے کہا کہ بہرحال آئندہ ہفتے سے ہم اپنی حکمت عملی نافذ کریں گے اور اداروں سمیت تمام ریاستی وسائل بروئے کار لاتے ہوئے اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں کمی کیلئے اقدامات کا آغاز کریں گے۔

ملک میں مہنگائی کی وبا کورونا سے زیادہ تیزی سے پھیل چکی ہے۔ پھل، سبزی، مرغی، گوشت، دودھ ، اجناس مہنگے داموں پر فروخت کیے جارہے ہیں، حکومت مہنگائی پر قابو پانے میں ناکام ہوگئی ہے۔ برسات کی وجہ سے سبزیوں کی فصل کی بربادی کو جواز بناکر گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے سبزیاں منہ مانگے داموں فروخت ہورہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے