ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم نے عاصم سلیم باجوہ کا بطور معاون خصوصی استعفی منظور کرلیا

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے عاصم سلیم باجوہ کا بطورمعاون خصوصی استعفی منظور کرلیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرلیفٹننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے اپنے ٹوئٹ میں بتایا کہ انہوں نے وزیراعظم سے معاون خصوصی برائے اطلاعات کے اضافی عہدے سے ہٹانے کی گزارش کی تھی جوانہوں نے منظور کرلی ہے۔

قبل ازیں عاصم سلیم باجوہ نے وزیراعظم عمران خان کواپنا استعفیٰ پیش کیا تھا جسے وزیراعظم نے قبول کرنے سے انکارکردیا تھا اورہدایت کی تھی کہ وہ اپنے عہدے پرکام جاری رکھیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں