اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کورونا وبا کے باوجود ہماری معیشت کیلئے ترسیلات زرکی مد میں خوشخبری ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سماجی وابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ وباء کے باوجود ہماری معیشت کیلئے ایک اور خوشخبری ہے۔ ستمبر2020 میں بیرون ملک سے ہمارے محنتی پاکستانیوں کی جانب سے بھجوائی جانے والی ترسیلاتِ زر2.3 ارب ڈالرکی سطح تک پہنچیں جوگزشتہ ستمبرسے 31 فیصد جبکہ اگست 2020 سے 9 فیصد زیادہ ہیں، الحمدللہ۔ یہ لگاتار چوتھا مہینہ ہے کہ ترسیلات زر 2 ارب ڈالرسے زیادہ رہیں۔
Despite Covid more good news for our economy. Alhamdulillah, remittances from our hardworking overseas Pakistanis rose to $2.3 bn in Sept 2020, 31% higher than last Sept 9% higher than August 2020. This marks the 4th consecutive month that remittances have remained above $2 bn
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) October 12, 2020

