English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بچپن کی یادیں تازہ کرنے بوم بوم آفریدی گلبرگ کرکٹ گرائونڈ پہنچ گئے

القمر

کراچی(اسٹاف رپورٹر)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی کراچی کے علاقے گلبرگ کے کرکٹ گرائونڈ میں پہنچے تو بچپن کی یادیں تازہ ہوگئیں۔بوم بوم آفریدی ویٹرنز کرکٹ ٹورنامنٹ کے مہمان خصوصی کے طور پر گلبرگ کے گرائونڈ میں پہنچے جہاں سے انہوں نے اپنی کرکٹ کا آغاز کیا تھا تو اہل علاقہ اور چاہنے والوں نے انہیں گھیر لیا۔اس موقع پر وہاں موجود بچے بڑے خواتین سب ہی شاہد آفریدی کے ساتھ ایک سیلفی لینے کے خواہش مند نظر آئے۔شاہد آفریدی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے کرکٹ کھیلنا اسی گرائونڈ سے شروع کی تھی، اب اگر موقع ملا تو وہ یہاں جونیئر کرکٹرز کیلئے اکیڈمی بنا کر انہیں تربیت دیں گے۔انہوں نے کہا کہ کئی سال بعد آج یہاں آکر میرے بچپن کی یادیں تازہ ہوگئی ہیں ۔دوسری جانب اسٹیڈیم میں انتظامات بہتر نہ ہونے کی وجہ سے لوگ گرمی کے سبب پانی پینے کیلئے ترستے رہے لیکن اپنے ہیرو کی ایک جھلک دیکھنے کے لئے علاقہ مکین جوق در جوق اسٹیڈیم آتے رہے۔واضح رہے کہ فائنل میچ میں ٹوٹل انرجی کلب نے آئس میڈیا کلب کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے