English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اپوزیشن کو گوجرانوالہ میں 16 اکتوبر کے جلسے کی اجازت مل گئی

گوجرانوالہ: ضلعی انتظامیہ نے اپوزیشن اتحاد کو 16 اکتوبر کے جلسے کی اجازت دے دی ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نے اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کو جناح اسٹیڈیم میں 16 اکتوبر کو جلسے کی اجازت دے دی ہے، اس سلسلے میں نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ یہ نوٹی فکیشن پی ڈی ایم کی جانب سے اقرار نامہ جمع کروانے پر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اجازت نہ دیئے جانے پر گزشتہ روز مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے وکلا نے احتجاج بھی کیا تھا۔

گوجرانوالہ روایتی طور پر مسلم لیگ (ن) کا گڑھ کہا جاتا ہے، 2018 کے عام انتخابات میں بھی مسلم لیگ (ن) ہی کے امیدوار یہاں سے ارکان قومی و پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ 16 اکتوبر کے جلسے کی میزبانی بھی مسلم لیگ (ن) ہی کررہی ہے۔ جلسے سے مریم نواز سمیت پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور جے یو آئی (ف) کے مولانا فضل الرحمان بھی خطاب کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے