ماسکو (جسارت نیوز)سوئٹزلینڈ کے نامور ٹینس ا سٹار اور ایونٹ کے ففتھ سیڈ سٹین وارینکا اور برطانوی ٹینس اسٹار کیمرون نوری سینٹ پیٹرز برگ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے جبکہ فرانس کے رچرڈ گیسکٹ رائونڈ 32 میچ میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے۔ روس کے شہر سینٹ پیٹرز برگ میں اے ٹی پی ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز پری کوارٹرفائنل میچ میں سوئس ٹینس کھلاڑی ا سٹین وارینکا نے میزبان ٹینس اسٹار ایوجنی ڈونسکوئی کو 1-6،6-3اور 3-6سے ہرا کر ایونٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ ایک اور میچ میں انگلینڈ کے کیمرون نوری نے حریف سربین کھلاڑی میومیر کیکمانویک کو شکست دیکر ٹاپ ایٹ رائونڈ کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ انکی فتح کا اسکور 5-7،7-6(7-5)اور 3-6تھا۔رائونڈ 32 کے ایک میچ میں میزبان دفاعی چیمپئن ڈینیئل مدویدوف نے حریف فرانسیسی کھلاڑی رچرڈ گیسکٹ کو شکست دیکر دوسرے رائونڈ کے لیے کوالیفائی کیا۔
ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں |
القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں |
وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں |
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
- گوا نائٹ کلب آتشزدگی معاملہ: لوتھرا برادران کو خود سپردگی کی ہدایت، سپریم کورٹ نے برقرار رکھا ہائی کورٹ کا فیصلہ
- راہل گاندھی کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کرنے والی آر ایس ایس-بی جے پی کو دلت سماج جواب دے گا: راجندر پال گوتم
- ’مودی جی نے ایک ایسا منصوبہ لانچ کیا ہے جس میں عوام کے حصہ میں زہر اور اڈانی کے حصہ میں امرت آئے گا‘
- سعودی عرب سے نئی دہلی آ رہی ایئر انڈیا کی فلائٹ میں ٹشو پیپر پر لکھا ملا ’بم‘، احمد آباد میں ہوئی ایمرجنسی لینڈنگ
- سون ندی آبی تقسیم پر بہار اور جھارکھنڈ کے درمیان معاہدہ طے پایا، سورین-سمراٹ نے ایم او یو پر کیا دستخط