English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی میں کل بارش کا امکان

محکمۂ موسمیات نے کہا ہے کہ کراچی کے ماہی گیر زیادہ گہرے سمندر میں نہ جائیں، سمندر میں طغیانی ہو سکتی ہے، جبکہ کراچی میں کل ہلکی بارش کا امکان ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق شمال مشرقی بحیرۂ عرب میں مضبوط ہوا کا کم دباؤ موجود ہے، یہ ہوا کا کم دباؤ آج ڈپریشن میں تبدیل ہو سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمۂ موسمیات نے بتایا ہے کہ اس ڈپریشن کے باعث تھر پارکر، میر پور خاص، بدین، ٹھٹھہ اور حیدر آباد میں آج اور کل بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے مزید بتایا ہے کہ کراچی میں ڈپریشن کے اثرات تیز ہواؤں اور بادلوں کی صورت میں نظر آئیں گے، جبکہ کراچی میں ڈپریشن کے زیرِ اثر کل ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ ڈپریشن بننے کی صورت میں سمندر میں طغیانی ہو سکتی ہے، اس لیے ماہی گیر زیادہ گہرے سمندر میں نہ جائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے