English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کیپٹن صفدر کی گرفتاری سندھ حکومت کی ہدایت پر نہیں ہوئی، سعید غنی

اسلام آباد: وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری سندھ حکومت کی ہدایت پر نہیں ہوئی۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ جس انداز میں کیپٹن (ر ) صفدر کی گرفتاری ہوئی ہے اس کی مذمت کرتا ہوں۔

سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ کیپٹن (ر )صفدر کی گرفتاری کروا کر پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) میں خلیج پیدا کرنے کی سازش کی گئی۔انہوں نے کہا کہ کیپٹن (ر ) صفدر کی مزار قائد پر بے حرمتی کے حق میں نہیں لیکن گرفتاری کا طریقہ کار مناسب نہیں۔

وزیر تعلیم سندھ اور پیپلز پارٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ نوازشریف کے خطاب کے لیے ہم نے انتظامات کیے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو عوام کے مفاد میں تقریر کرتے ہیں، ان کی کراچی میں گزشتہ روز کی تقریر اچھی تھی۔

سعید غنی نے کہا کہ کراچی جلسے میں ن لیگ والے ہمارے مہمان تھے، جلسوں میں لیڈرز کی تصاویر لگانے کے لیے ہم پر کوئی دباوَ نہیں ڈال سکتا۔

خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو آج مزار قائد تقدس پامالی کیس میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے