English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مہنگائی کی اصل وجہ ذخیرہ اندوزی ہے، وزیر اعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مہنگائی کی اصل وجہ ذخیرہ اندوزی ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت مہنگائی کو قابو کرنے سے متعلق اجلاس ہوا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ مہنگائی کی اصل وجہ ذخیرہ اندوزی ہے، انتظامیہ یقینی بنائے کہ ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر کے خلاف سخت ایکشن ہو۔ ذخیرہ اندوزی پر قابو پالیا تو صورتحال میں نمایاں بہتری آئے گی۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس میں مہنگائی پر قابو پانے اور ذخیرہ اندوزی کی حوصلہ شکنی کے لیے ٹائیگر فورس کو پہلا ٹاسک دیا گیا۔ جس کے تحت ابتدائی طور پر اسلام آباد کی 9 ہزار دکانوں پر ریٹ لسٹ اور اوور چارجنگ کی مانیٹرنگ ہوگی، ٹائیگر فورس کمشنر اسلام آباد اور ڈپٹی کمشنر کے ساتھ مل کر ضرورت سے زائد اسٹاک یا ذخیرہ اندوزی کی فوری نشاندہی کرے گی۔ جس پر ضلعی انتظامیہ فوری کاروائی کرے گی، کارروائیوں کی رپورٹ براہ راست وزیراعظم کو پیش کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے