ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آئی سی سی چیئرمین کا انتخاب، پاکستان و بھارت کے حمایتی امیدوارآمنے سامنے

دبئی(آئی این پی) آئی سی سی چیئرمین کے انتخاب میں پاکستان اور بھارت آمنے سامنے آگئے جب کہ پی سی بی نے موجودہ قائم مقام سربراہ عمران خواجہ کی حمایت کردی۔آئی سی سی چیئرمین کی پوسٹ کیلئے صرف 2امیدوار ہی میدان میں اترے ہیں،ان میں سنگاپورسے تعلق رکھنے والے کونسل کے قائم مقام چیئرمین عمران خواجہ اور نیوزی لینڈ کے گریگ برکلے شامل ہیں۔یہ انتخاب اس حوالے سے کافی دلچسپ ہوگاکہ پاکستان اور بھارت 2 الگ الگ امیدواروں کو سپورٹ کررہے ہیں، عمران خواجہ کو پی سی بی اور آئی سی سی کی غیرجانبدار خاتون ڈائریکٹر اندرا نوئی سمیت بعض دیگر ممبرز کی حمایت حاصل ہے۔برکلے کو بھارت، انگلینڈ اور آسٹریلیا کی سپورٹ ہے، انھیں چیئرمین بننے کی خاطر 16ممبران میں سے کم سے کم 11 کے ووٹ چاہئیں، اگر جنوبی افریقا پر حکومتی مداخلت کے سبب پابندی لگی تو برکلے کی کامیابی کا امکان متاثر ہوسکتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں