اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کیلئے عظیم خوشخبری سنادی۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کیلئے عظیم خوشخبری۔ بالآخرہم درست سمت میں چل نکلے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا کہ ماہ ستمبر میں 73 ملین ڈالر کے سرپلس کے ساتھ کرنٹ اکاؤنٹ پہلی سہ ماہی کیلئے 792 ملین ڈالر سرپلس ہوگیا جسے گزشتہ برس اسی عرصے کے دوران 1492 ملین ڈالر خسارے کا سامنا تھا۔
عمران خان نے مزید کہا کہ گزشتہ ماہ کے دوران برآمدات 29 فیصد بڑھیں جبکہ ترسیلات زر میں 9 فیصد اضافہ ہوا۔

