English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایئرٹریفک کنٹرول کراچی سے لاہور منتقل کرنے کا فیصلہ

کراچی: 26 اکتوبر سے رحیم یار خان، قلات اور کوئٹہ سمیت دیگر شہروں کا ایئر ٹریفک کراچی سے لاہور ایریا کنٹرول کو منتقل کیا جائے گا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے ایئر ٹریفک کنٹرول کے لیے نئی منصوبہ بندی کرلی ہے، اور ایئرٹریفک کا کنٹرول کراچی سے لاہور منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 26 اکتوبر سے رحیم یار خان، قلات اور کوئٹہ، سکھر اور بہاولپور سمیت دیگر شہروں کا ایئر ٹریفک کراچی سے لاہور ایریا کنٹرول کو منتقل کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق اس وقت رحیم یار خان، قلات، کوئٹہ، سکھر اور بہاولپورسے جانے والی فضائی ٹریفک کراچی سے کنٹرول ہورہی ہے، تاہم اب 26 اکتوبر سے کنٹرول منتقل ہونے کے بعد رحیم یار خان، قلات کوئٹہ سے گزرنے والی ایئر ٹریفک کو لاہور سے کنٹرول کیا جائے گا، ڈائریکٹرآپریشنز سی اے اے 26 اکتوبر کو افتتاح کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے