English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کارپوریٹ ٹی ٹوئنٹی، حماد اور نبیل نے فردوس الیون کو فتح دلوادی

القمر

کراچی(اسٹاف رپورٹر) میڈیم پیسر حماد خان اور آف اسپنر نبیل خان نے تباہ کن اسپیل سے اپنی ٹیم فردوس الیون س سی کو دوسرے کارپوریٹ کلر کٹ ٹی۔20 لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ میں رائیل کنگز سی سی کے خلاف 4 وکٹوں کی فتح سے ہمکنار کرادیا۔قائد اعظم پارک اسٹیل ٹائون کرکٹ گرائونڈ پر رائیل کنگز سی سی پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 105 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ محمد عنایت اور محمد فیضان نے یکساں 22-22 رنز ہی کچھ مزاحت کرسکے۔ میڈیم پیسر حماد خان نے اور آف اسپنر نبیل خان نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے صرف 20 اور 23 رنز کے عوض 3،3 کھلاڑیوں کو پویلین واپسی کا پروانہ تھمایا، طحہ خان نے 2 وکٹیں 14رنز کے بدلے حاصل کی۔۔ جوابی بیٹنگ میں فردوس الیون نے مطلوبہ ہدف 106 رنز 6 وکٹوں پر حاصل کرلیا۔ آل رائونڈر نبیل خان بولنگ کے بعد بیٹنگ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 21 کی ذمددارانہ بار ی کھیلی، محمد علی نے 16 رنز اور مزمل خان نے 15 رنز کا حصہ ڈالا۔ کیا۔ تیمورعلی اور ارحم خان نے 2-2 وکٹیں لیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے