English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نواز شریف 15 جنوری تک پاکستان کی جیل میں ہوں گے، شبلی فراز

اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات شبلی فرازکا کہنا ہے کہ نواز شریف 15 جنوری تک پاکستان کی جیل میں ہوں گے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہ نوازشریف کے پیچھے قانون کے ہاتھ کوروکنے کیلئے سب کیا جارہا ہے، اپوزیشن کوملکی معیشت سے کوئی دلچسپی نہیں، جب کورونا شروع ہوا یہ بغلیں بجا رہے تھے، فیٹف کے بل میں ناکامی پرانہوں نے جلسے جلوسوں کا ناٹک شروع کیا، کرپشن پران کے ساتھ سمجھوتہ نہیں کرسکتے۔

تفصیلات کے مطابق شبلی فراز نے کہا کہ وزیراعظم کا کیپٹن صفدرکی گرفتاری سے تعلق کیا ہے، سندھ پیپلزپارٹی کی حکومت ہے انہوں نے گرفتاری کا ڈرامہ رچایا، مزار کی بے حرمتی پر ان کو معافی مانگی چاہیے تھی، مزارپرنعرے بازی کی گئی۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ اپنے دور حکومت میں اپوزیشن نے اداروں کو مفلوج کیا، ہمارا بس چلے تو 24 گھنٹے احتساب کی عدالتوں پرکام کریں، ہم صرف کیسز ختم کرنے کی درخواست کرسکتے ہیں، کورونا کی وجہ سے دنیا بھر میں تباہی مچی ہے، پی ٹی آئی کی حکومت نے کورونا کا بہتر طور پر مقابلہ کیا۔ مہنگائی کے حوالے سے آنے والے چند ہفتوں میں عوام تبدیلی محسوس کرے گی۔

وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ نواز شریف 15 جنوری تک پاکستان میں ہوں گے اور جیل جائیں گے، ہم انہیں واپس لائیں گے، حکومت اس سلسلے میں پوری طرح متحرک ہیں، عمران خان انہیں نہیں چھوڑیں گے، اس سلسلے میں سفارتی دباؤ ڈالا جارہا ہے اور برطانیہ کے ساتھ سفارتی ذرائع استعمال کیے جارہے ہیں، مریم نواز کہتی ہیں کہ حکومت جنوری میں جائے گی لیکن سال نہیں بتاتیں، حکومت جنوری میں جائے گی لیکن جنوری 2028 میں۔

شبلی فراز نے مزید کہا کہ نواز شریف نے بے نظیر بھٹو کے خلاف تضحیک آمیز مہم چلائی تھی، کیپٹن (ر) صفدر کو ہم نے نہیں بلکہ سندھ پولیس نے گرفتار کیا، دراصل بلاول نے اپنی والدہ کا بدلہ مریم نواز سے لیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے