ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

12 ربیع الاول کو چھٹی کا اعلان

حکومت سندھ نے 12 ربیع الاول کے موقع پر صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔ ہر سال کی طرح امسال بھی 12 ربیع الاول مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی، اس موقع پر مساجد، گلیوں اور چوک چوراہوں کے علاوہ سرکاری و نجی عمارتوں کو خوبصورتی سے سجایا جائے گا اور نبی آخر الزماں حضرت محمد ﷺ کی ولادت با سعادت اور ان کی زندگی پر روشتی ڈالنے کے لیے محافل اور سیمینارز کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جشن ولادت ﷺ کے موقع پر 12 ربیع الاول بروز 30 اکتوبر صوبے میں عام تعطیل ہو گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں