English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی ایک مرتبہ پھر پی ایس ایل مقابلوں کی میزبانی کیلیے تیار ہے، وزیراعلیٰ سندھ

القمر

کراچی(اسٹاف رپورٹر) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی منتقل ہونے والے پی ایس ایل5 کے باقی 4 میچز کے شایان شان منعقد کرانے کی یقین دہانی کرادی۔وزیر اعلیٰ کے ترجمان رشید چنا کے مطابق سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت نے پہلے بھی کراچی میں کرکٹ مقابلوں کے انعقاد میں بھر پور کردار ادا کیا، ہم آئندہ بھی انٹرنیشنل مقابلوں کی بھر پورانداز میں میزبانی کے لیے تیار ہیں۔خیال رہے لاہور میں اسموگ کی ممکنہ شدت کی اطلاعات پر پی سی بی نے پی ایس ایل5 کے باقی 4 میچز کراچی منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو 14،15 اور 17 نومبر کو نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔دوسری جانب کراچی میں میچز کے انتظامات کا آغاز کردیا گیا ہے، پی سی بی حکام نے سیکوریٹی سمیت دیگر انتظامات کے لیے سندھ وشہری انتظامیہ اور دیگر اسٹیک ہولڈرزسے معاونت اورتعاون طلب کرلیا۔ذرائع کے مطابق اقدامات کوعملی شکل دینے کے لیے مختلف سطحوں پررابطوں کا سلسلہ جاری جبکہ اس ضمن میں جلد ہی کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے