English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

لوگوں کو تھوڑا صبرکرنا ہے پاکستان دنیا کا طاقتور ملک بنے گا، وزیراعظم

عیسیٰ خیل: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ لوگوں کو تھوڑا صبر کرنا ہے پاکستان دنیا کا طاقتور ملک بنے گا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عیسی خیل میں تقریب سے خطاب کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ لوگ سوال پوچھتے ہیں کہ عثمان بزدار کو کیوں وزیراعلیٰ بنایا، جو لوگ لندن میں علاج کروائیں انہیں کیسے پسماندہ افراد کا احساس ہو گا، عثمان بزدار کا تعلق پسماندہ علاقے سے ہے، انہیں عوامی مسائل کا ادراک ہے، 2 ، 3 شہروں پر پیسہ لگانے سے کوئی قوم ترقی نہیں کرتی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ مدینہ کی ریاست کا اصول تھا کہ قانون کے سامنے سب برابر ہیں، طاقتور اور کمزور دونوں پر قانون کا یکساں اطلاق ہو، قانون کی بالادستی کا مطلب کمزور کو اوپر اٹھانا ہے، میں نے یہاں کے حالات دیکھے ہیں، میں نے یہاں کے حالات دیکھے ہیں، جہاں ظلم ہو وہاں اللہ کی برکت نہیں آتی، کفر کا نظام چل سکتا ہے لیکن ظلم اور ناانصافی کا نہیں، آئی جی پنجاب کو ہدایت کرتا ہوں کہ تھانوں میں غریبوں پر ظلم نہیں ہونا چاہیے۔ کمزور بیچارے جیلوں میں ہیں اور بڑے چور لندن میں ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جب لوگ کہتے تھے کھلاڑی کیسے سیاست کرے گا تو میانوالی میرے ساتھ کھڑا ہوا، تحریک انصاف کو پہلی نشست یہاں سے ملی، آپ لوگوں کو تھوڑا صبر کرنا ہے پاکستان دنیا کا طاقتور ملک بنے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے