ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایف آئی اے کی کراچی میں کارروائی ، ’را‘ نیٹ ورک کا رکن گرفتار

کراچی: ایف آئی اے کے انسداد دہشت گردی ونگ نے ایک کارروائی کے دوران بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے نیٹ ورک کے مبینہ کارکن کو گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم عبدالجبار عرف ظفر ٹینشن کو گلستان جوہر سے گرفتار کیا گیا، ملزم بم تیار کرنے اور جدید ہتھیار چلانے کا ماہر ہے اور کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ میں ملازمت کرتا تھا۔

مزید تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم عسکری تربیت کے لیے چار مرتبہ بھارت جاچکا ہے، اس کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے جبکہ کراچی میں “را” کے سلیپر سیل کے لیے کام کررہا تھا۔

گرفتار ملزم محمود صدیقی کی طرف سے بھیجی گئی حوالہ ہنڈی کی رقم وصولی اور بیرون ملک سے بھیجی گئی رقم دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کے لیے استعمال کی جاتی تھی۔ دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہونے پر دو دفعہ جیل جا چکا ہے۔

ملزم ایم کیو ایم حقیقی کے رہنما آفاق احمد اور کارکنوں پر حملوں میں بھی ملوث ہے، ملزم کو تمام ہدایات بھارت سے محمود صدیقی دیتا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں