English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کرکٹ کمیٹی کی بابر اعظم کو ٹیسٹ ٹیم کا بھی کپتان بنانے کی تجویز

لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کی کرکٹ کمیٹی نے بابر اعظم کو ٹیسٹ ٹیم کا بھی کپتان بنانے کی تجویز سامنے رکھ دی ہے۔

ذرائع کےمطابق کرکٹ کمیٹی کے ارکان اظہر علی کے کپتانی جاری رکھنے کے حق میں نہیں ہیں،جس کے باعث کرکٹ بورڈ اظہر علی کو ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سے ہٹانے کا ارادہ کر چکا ہے،اور ان کی جگہ قومی ٹی ٹوئنٹی اور ایک روزہ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو ٹیسٹ ٹیم کا بھی کپتان بنائے جانےکا امکان ہے۔

پی سی بی کرکٹ کمیٹی کی جانب سے وکٹ کیپر محمد رضوان کو ٹیسٹ ٹیم کا نائب کپتان بنائے جانے پر غور کیا جا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے