English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مسلم فٹبالر نے فرانس کی نمائندگی سے انکار کی خبروں کی تردید کردی

فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون کے اسلام مخالف بیانات پر اسٹار فٹبالر پال پوگبا نے قومی ٹیم چھوڑنے کے اعلان کی تردید کردی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق  پال پوگبا نے انسٹا گرام پر تردید کرتے ہوئے کہا کہ مجھے افسوس ہےکہ چند میڈیا کے اداروں نے بے بنیاد سرخیوں کے لیے میرے نام کااستعمال کیا۔

https://www.instagram.com/p/CGzneJhDINP/?utm_source=ig_web_copy_link

انہو ں نے مزید کہاکہ ہر قسم کے تشدد اور دہشت گردی کے خلاف ہیں،لیکن میں نے نہ ہی قومی ٹیم چھوڑنے کا کہاہے اور نہ ہی ایسا کوئی اراد ہ ہے، میڈیا کے ادارے خبر کی تصدیق کیے بغیر نشر کردیتے ہیں جو غیرذمہ دارانہ رویہ ہے، یہ بھی نہیں سوچتے کہ غلط خبر چلانے سے کسی کی زندگی پر کیا اثر ہوگا۔

فرانسیسی فٹبالر نے غلط خبر شائع کرنے اور اسے پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا بھی اعلان کیا ہے۔

خیال رہے کہ مختلف ٹی وی چینلز نے فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون کے اسلام مخالف بیانات پر مسلم اسٹار فٹبالر پال پوگبا کے قومی ٹیم چھوڑنے کا اعلان کر نے کی خبر نشر کی تھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے