اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)زمبابوین کرکٹ ٹیم کے آل رائونڈر سکندر رضا کا کہنا ہے کہ پاکستان میں پیدا ہوا، دوست اور رشتے دار مقیم ہیں، یہاں آنا اچھا لگتا ہے۔ زمبابوے کرکٹ ٹیم کے آل رائونڈر سکندر رضا کا کہنا ہے کہ پاکستان سے گہرا تعلق ہے، یہاں دوست اور رشتے دار مقیم ہیں، دنیا کے کسی کونے میں چلا جائوں پاکستانی شہری ہی کہلائوں گا، یہاں آنا اور یہاں کی مٹی سے رشتہ اچھا لگتا ہے۔آل رائونڈر کا کہنا تھا کہ بیشتر پاکستانی کرکٹر سے میری دوستی ہے لیکن شعیب ملک سے زیادہ دوستی ہے، شعیب اختر سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ شعیب اختر لیجنڈ ہیں ان سے ملاقات کا ایک ہی مرتبہ موقع ملا جس کو اپنے لیے اعزاز سمجھتا ہوں۔سکندر رضا کا کہنا ہے کہ کورونا کے باعث 6 ماہ تک کرکٹ نہیں کھیلی، پاکستان کے خلاف سیریز کے لیے بہت پرجوش ہوں، زمبابوین ٹیم کا ہدف ورلڈ کپ کے لیے براہ راست کوالیفائی کرنا ہے۔
ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں |
القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں |
وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں |
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
- گوا نائٹ کلب آتشزدگی معاملہ: لوتھرا برادران کو خود سپردگی کی ہدایت، سپریم کورٹ نے برقرار رکھا ہائی کورٹ کا فیصلہ
- راہل گاندھی کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کرنے والی آر ایس ایس-بی جے پی کو دلت سماج جواب دے گا: راجندر پال گوتم
- ’مودی جی نے ایک ایسا منصوبہ لانچ کیا ہے جس میں عوام کے حصہ میں زہر اور اڈانی کے حصہ میں امرت آئے گا‘
- سعودی عرب سے نئی دہلی آ رہی ایئر انڈیا کی فلائٹ میں ٹشو پیپر پر لکھا ملا ’بم‘، احمد آباد میں ہوئی ایمرجنسی لینڈنگ
- سون ندی آبی تقسیم پر بہار اور جھارکھنڈ کے درمیان معاہدہ طے پایا، سورین-سمراٹ نے ایم او یو پر کیا دستخط