ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

قومی ٹرے ہاکی ، سندھ کی 8گول سے شاندار فتح

لاہور (جسارت نیوز)پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام پیر کونیشنل ٹرے ہاکی چیمپئن شپ کے تیسرے روز3 میچ کھیلے گئے۔ پہلا میچ سندھ بمقابلہ گلگت بلتستان کھیلا گیا۔ جس میں سندھ نے گلگت کو ایک کے مقابلے 9 گول سے شکست دی۔دوسرا میچ کے پی کے بمقابلہ ایچ ای سی کھیلا گیا جو 2,2 گول سے برابر رہا۔تیسرا اورآخری میچ پنجاب بمقابلہ بلوچستان کھیلا گیا جس میں پنجاب نے ایک کے مقابلے میں 5 گول سے کامیابی حاصل کی۔ میچ کے مہمان خصوصی سیکرٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن محمد آصف باجوہ اوران کے ہمراہ ہیڈ کوچ نیشنل ٹیم خواجہ محمد جنید تھے۔ آج 2 میچ کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ بلوچستان بمقابلہ آزاد جموں و کشمیر، دوسرا میچ سندھ بمقابلہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کھیلا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں