English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان میں کورونا کی دوسری شدید لہر شروع ہوگئی، ڈاکٹر فیصل سلطان

اسلام آباد: وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ پاکستان میں کورونا کی دوسری شدید لہر شروع ہوچکی ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک بھرمیں کورونا وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد 400 سے بڑھ کر اب 700یومیہ سے تجاوز کرچکی ہے۔ ملک میں کورونا وائرس وبا کی دوسری شدید لہر کا آغاز ہوچکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہ کہا کہ عوامی اور پُر ہجوم مقامات پر ماسک پہننے سمیت دیگر ایس او پیز پر عمل درآمد میں غفلت کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے کورونا وبا کی پابندیوں کو مزید سخت کرناپڑے گا۔

ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ این سی او سی میں صورت حال کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ کیسز کی بڑھتی ہوئی تعداد کو دیکھتے ہوئے زیادہ کورونا والے علاقوں میں کاروبار کےاوقات کار میں تبدیلی زیرغورہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ کورونا وائرس سے متعلق ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے