English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

خواتین پر تشدد کی شکایات کیلئے سندھ پولیس کی موبائل ایپ تیار

کراچی: خواتین پر تشدد اور ہراسگی کی شکایات کیلیے سندھ پولیس نے موبائل ایپ تیار کرلی۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خواتین کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے سندھ پولیس نے نیا منصوبہ بنالیا ہے، ویمن پروٹیکشن سیل کے تحت سندھ پولیس نے اپنی موبائل ایپ بھی تیار کرلی ہے، اور آئی جی سندھ کی جانب سے منصوبے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پروگرام کا مقصد سندھ میں خواتین کے ساتھ پیش آنے والے واقعات کی روک تھام ہے، گھر سے باہر نہ نکلنے والی خواتین بآسانی اپنی شکایات پولیس کو درج کرواسکتی ہیں، خواتین موبائل ایپ پر تشدد، ہراسگی، اور دیگر شکایت درج کروا سکیں گی، جب کہ خواتین کی آسانی کے لیے فری ہیلپ لائن 9110 کا استعمال بھی کیا جائے گا۔

پولیس کے مطابق منصوبے کے تحت ویب سائٹ اور کراچی سمیت سندھ بھر میں 34 دفاتر قائم کیے جائیں گے، ریجنل دفاتر میں 14 اور ڈسٹرکٹ سطح پر 7 افسران و اہلکار پروگرام میں تعینات ہوں گے۔ خواتین کی شکایت پر کارروائی کا آن لائن ریکارڈ مرتب کیا جائے گا، جب کہ شکایت گزار خود بھی اپنی شکایت پر ہونے والی پیشرفت چیک کرسکیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے