English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آرمی چیف کا ایف ڈبلیو او کا دورہ؛ منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کی ہدایت

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایف ڈبلیو او ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا جہاں انہوں نے قومی اہمیت کے منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا جہاں انجینئر انچیف لیفٹیننٹ جنرل معظم اعجاز نے ان کا استقبال کیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف کو ایف ڈبلیو او کے ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ترقیاتی منصوبوں پرکام کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے قومی اہمیت کے حامل منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ آرمی چیف نے ایف ڈبلیو او کے بڑے منصوبوں کیلئے استعداد کار بڑھانے کی تعریف بھی کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ نجی شعبے کو زیادہ سے زیادہ قومی مفاد میں تعاؤن کرنا ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے