کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما سابق رکن قومی اسمبلی حیدر عباس رضوی پاکستان پہنچ گئے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما سابق رکن قومی اسمبلی حیدر عباس رضوی والدہ کی علالت کے باعث پیر کو پاکستان پہنچ گئے، وہ طویل عرصے سے کینیڈا میں مقیم تھے۔امکان ہے کہ وہ کچھ عرصہ کے بعد ملکی سیاست میں فعال کردار ادا کریں گے۔
واضح رہے کہ حیدر عباس رضوی گذشتہ 4 سال سے بیرون ملک منتقل ہوگئے تھے 2018 میں وطن پہنچے تھے تاہم ایک دن روکنے کے بعد دوبارہ بیرون ملک روانہ ہوگئے تھے۔
تفصیلات کے مطابق حیدر عباس رضوی ایم کیو ایم پاکستان میں اہم عہدہ ملنے کا امکان ہے۔

