وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن کو اُن کے عہدے سے ہٹادیا گیا۔ جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فیاض الحس چوہان سے اطلاعات کا محکمہ واپس لے لیا گیا، اب وہ صرف محکمہ کالونیز کے وزیر ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق فردوس عاشق اعوان کو وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی بنادیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق فردوس عاشق اعوان کے پاس اطلاعات کا شعبہ بھی ہوگا۔

