English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

15 سینئر پولیس افسران کے تقرر و تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری

وفاقی حکومت نے ایڈیشنل آئی جی، ڈی آئی جیز اور ایس ایس پی سمیت 15 سینئر پولیس افسران کے تقرر و تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفیکشن کے مطابق ایڈیشنل آئی جی بی اے ناصر سینئر جوائنٹ کو سیکرٹری ریلوے تعینات کر دیا گیا جب کہ ڈی آئی جی بلال صدیق کمیانہ، ڈی آئی جی ذوالفقار حمید، ڈی آئی جی محمد سعید، ایس ایس پی ذیشان اصغر اور اختر حیات کی خدمات حکومت بلوچستان کے سپرد کر دی گئیں۔

دوسری جانب ڈی آئی جی رائے بابر سعید، ڈی آئی جی شوکت عباس، ڈی آئی جی ہمایوں بشیر تارڑ اور ایس ایس پی لیاقت علی ملک کی خدمات خیبر پختونخوا حکومت کے حوالےکر دی گئی ہیں۔

علاوہ ازیں ڈی آئی جی اختر عباس کو جوائنٹ سیکرٹری ہیومن رائٹس، ڈی آئی جی منصور الحق رانا کو ڈپٹی سیکرٹری اسٹیٹ اینڈ فرنٹیر ریجن تعینات کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ڈی آئی جی ایف سی عبدالجبار کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پولیس گریڈ 18 کے افسر محمد انکسار خان افغان کی خدمات فرنٹیئر کور (ایف سی) اور کیپٹن ریٹائرڈ طاہر ایوب کی خدمات فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کے حوالے کر دی گئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے