English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی: 1 ماہ میں 1112 افراد ڈینگی وائرس کا شکار

محکمۂ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ کراچی میں گزشتہ 1 ماہ میں1 ہزار 112 افراد کو ڈینگی وائرس نے اپنا شکار بنایا ہے۔ محکمۂ صحت سندھ کے مطابق صوبے بھر میں گزشتہ 1 ماہ میں 1 ہزار 168 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمۂ صحت سندھ نے بتایا کہ کراچی کا ضلع شرقی سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جہاں 465 افراد ڈینگی وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ محکمۂ صحت سندھ کا مزید کہنا ہے کہ سب سے کم ضلع غربی میں 25 افراد ڈینگی وائرس کا شکار ہوئے، جبکہ ضلع جنوبی میں 237 افراد ڈینگی وائرس میں مبتلا ہو چکے ہیں۔

محکمۂ صحت سندھ کے مطابق کراچی کے ضلع وسطی میں 183 افراد میں ڈینگی وائرس رپورٹ ہوا ہے، جبکہ ضلع کورنگی میں 56 اور ضلع ملیر میں 47 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے